0
Tuesday 26 Sep 2017 21:04

پاکستان سنی تحریک کی بھارت کیخلاف پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش

پاکستان سنی تحریک کی بھارت کیخلاف پاک فوج کو ایک لاکھ رضاکار دینے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک کی کوشش کی تو وہ حال کرینگے کہ بھارت کی نسلیں ہزاروں سال یاد رکھیں گی، بھارت کی ہر جارحیت کا جواب دینے کیلئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ایک لاکھ رضاکار پاک فوج کو دینے کی پیشکش کرتے ہیں، پاک فوج نے اشارہ کیا تو بھارتی فوج کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کے جواب میں اپنے ردعمل میں کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکا کے کہنے پر بھارت افغانستان میں اپنی فوج نہیں بھیجے گا، اسے خدشہ ہے کہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ موت سے ڈرنے والے بھارتی فوجیوں میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ سرجیکل اسٹرائیک کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان پاک وطن کے دفاع و سلامتی کیلئے جام شہادت نوش کر رہے ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف نے ہمیں وطن عزیز کی سلامتی و دفاع کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کا فلسفہ دیا ہے، وطن عزیز کی حفاظت کرنا ہمارا ایمانی، قومی و ملی فریضہ ہے، اس فریضہ کی ادائیگی سے کسی صورت پیچھے نہیں رہ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 672200
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش