0
Wednesday 27 Sep 2017 09:05
امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا

دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، خواجہ آصف

بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے
دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور سکیورٹی کی ذمہ داری نہیں لے سکتے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں۔ ہمارے روس اور مغرب سے اچھے تعلقات ہیں۔ نیویارک میں ایشیاء سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ افغانستان کے مسائل کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دینا درست نہیں ۔مؤثر بارڈرمینجمنٹ انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جنگ کے ذریعے افغانستان میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتا۔ کئی افغان رہنماء مفادات کے لئے کشیدگی جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لئے کی جانے والی جدوجہد کو دہشت گردی قرار دیتا آیا ہے۔ بھارت افغانستان کے راستے پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت میں 66 سے زیادہ دہشت گرد تنظیمیں ہیں، نریندر مودی اب تک گجرات سے باہر نہیں نکل سکا۔
خبر کا کوڈ : 672301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش