0
Wednesday 27 Sep 2017 14:49

کراچی میں 8، 9، 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں 8، 9، 10 محرم الحرام کیلئے ٹریفک پلان جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ٹریفک انتظامیہ کی جانب سے آٹھ، نو اور دس محرم الحرام سے متعلق روٹس اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس سندھ اور محکمہ داخلہ کی جانب سے کراچی شہر میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام سے متعلق موٹر وے پولیس کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو جلوس کے باعث لیاری ایکسپریس وے اور سہراب گوٹھ سے آنے والا ٹریک بند رہے گا۔ موٹر وے پولیس کے مطابق ٹریک سہ پہر تین سے رات گئے نو بجے تک ٹریفک کیلئے بند رہے گا، جبکہ لیاری ایکسپریس وے اور ماڑی پور سے جانے والا ٹریک کھلا رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 672409
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش