0
Wednesday 27 Sep 2017 17:25

انتظامی افسران کے جلوس روٹس کے دورے، رحیم یارخان میں کنٹرول رومز آپریشنل

انتظامی افسران کے جلوس روٹس کے دورے، رحیم یارخان میں کنٹرول رومز آپریشنل
اسلام ٹائمز۔ عشرہ محرم الحرام کے دوران امن برقرار رکھنے کیلئے انتظامی افسران کے جلوس روٹس کے دورے، رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں میں کنٹرول رومز آپریشنل کر دیئے گئے، رحیم یارخان کے ڈپٹی کمشنر سقراط اما ن رانا نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر ضلع میں امن و امان کے قیام، مذہبی رواداری کے فروغ اور انتظامی سطح پر جلو س و مجالس کے روٹس پر بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے چاروں تحصیلوں میں کنٹرول رومز آپریشنل کئے گئے ہیں، تمام محکموں میں بہترین کوارڈینیشن کے تحت مجالس عزا اور جلوسوں کے لئے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان بارڈر پر واقع پنجاب کا یہ ضلع نہایت حساس اہمیت کا حامل ہے جس کے باعث محرم الحرام کے موقع پر غیرمعمولی سیکورٹی و انتظامی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے زیر تربیت افسران سے کہا کہ وہ اپنے دورہ کے دوران ضلع میں محرام الحرام کے انتظامات کے علاوہ عوامی بہبود کے مختلف محکموں کی سروسز کا بھی جائزہ لیں۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامی و سیکورٹی لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ضلع میں اے کیٹگری کے24، بی کیٹگری کے 28 اور سی کیٹگری کے 174 جلوس جبکہ اے کیٹگری کی 34، بی کیٹگری کی 53 اور سی کیٹگری کی 365 مجالس کے لئے تمام انتظامات کو ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی قیادت میں قبل از وقت مکمل کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 672430
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش