0
Wednesday 27 Sep 2017 19:08

محرم الحرام، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرم ایجنسی میں موبائل سروس بند

محرم الحرام، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرم ایجنسی میں موبائل سروس بند
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کرم ایجنسی میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس آج سے بند کی جائے گی جبکہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹ بصیر خان کے مطابق موبائل فون سروس شام 6 بجے سے رات 12 بجے تک بند رہے گی اس کے علاوہ حساس علاقوں کو فورسز نے سکیورٹی حصار میں لے کر اپنی پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ پاک افغان بارڈر بھی آج سے بند کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب قبائلی مشران نے امن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو محرم الحرام کے دوران علاقے میں امن و امان کی فضاء کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ پولیٹیکل ایجنٹ کا کہنا ہے کہ پوری ایجنسی میں تقریباً 149 امام بارگاہوں میں مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے اور ماتمی جلسوں کی گزرگاہوں کے علاوہ امام بارگاہوں کی جانب جانے والے راستوں پر پاک فوج، فرنٹیئر کور، خاصہ دار اور لیویز فورس کے جونواں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد رہے گی۔ اس کے علاوہ ٹل اور پارا چنار روڈ دسویں محرم کو ہر قسم کی ٹریفک اور پیدل آنے جانے کے لئے بند کیا جائے گا تاہم پاراچنار اور صدہ میں کسی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے کرائسز منیجمنٹ سنٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں، جن کے لئے 100 سے زائد گشتی موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 672461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش