QR CodeQR Code

پاکستانی ایکسپورٹرز کے پاسپورٹس پر ایرانی ویزہ دیکھ کر امریکہ طیش میں آگیا، ویزہ دینے سے انکار

27 Sep 2017 22:09

لاہور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے 8 معروف ایکسپورٹرز کو صرف اس بنیاد پر ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان کے پاسپورٹس پر ایران کے ویزے لگے ہوئے تھے۔ معزز رکن نے کہا کہ یہ 8 ایکسپورٹرز 5،5 ملین ڈالرز سے زیادہ مالیت کا چاول امریکہ اور دوسرے یورپی ممالک کو ایکسپورٹ کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے صرف ان ایکسپورٹرز کے پاسپورٹس پر ایران کے ویزے لگنے کے باعث انہیں انکار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے پاکستان میں کمرشل قونصلر اور اکنامک کونسلر نے گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور اس دوران چیمبر کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب ہونیوالے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے امریکیوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نے کہا کہ امریکہ نے پاکستان کے 8 معروف ایکسپورٹرز کو صرف اس بنیاد پر ویزہ دینے سے انکار کر دیا تھا کہ ان کے پاسپورٹس پر ایران کے ویزے لگے ہوئے تھے۔ معزز رکن نے کہا کہ یہ 8 ایکسپورٹرز 5،5 ملین ڈالرز سے زیادہ مالیت کا چاول امریکہ اور دوسرے یورپی ممالک کو ایکسپورٹ کر رہے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ نے صرف ان ایکسپورٹرز کے پاسپورٹس پر ایران کے ویزے لگنے کے باعث انہیں انکار کیا گیا۔ متذکرہ رکن نے بتایا کہ ایران چاول کا بڑا درآمد کنندہ ہے اور پاکستانی ایکسپورٹر باقاعدگی کیساتھ ایران جاتے رہتے ہیں۔ تجارتی روابط کو امریکہ اپنی دشمنی کی بھینٹ نہ چڑھائے۔ اگر امریکہ نے یہی روش رکھی تو اسے معاشی نقصان ہو سکتا ہے، جس پر امریکی کمرشل قونصلر نے یہ کہہ کر پاکستانی تاجروں سے اپنی جان چھڑوائی کہ وہ اپنا کیس امریکی کمرشل قونصل خانہ کو بھجوائیں جس کا ازسر نوء جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 672490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672490/پاکستانی-ایکسپورٹرز-کے-پاسپورٹس-پر-ایرانی-ویزہ-دیکھ-کر-امریکہ-طیش-میں-آگیا-دینے-سے-انکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org