QR CodeQR Code

ظالم، جابر اور فاسق حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے، ثروت اعجاز قادری

27 Sep 2017 22:21

مرکز اہلسنت پر کھارادر سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ انقلاب حسینیت کے جذبے سے ہی آتا ہے، اسلام کی سربلندی اور اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے حسینی کردار کا شعار بنانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ نے ظالم و جابر کے خلاف کلمہ حق بلند کیا اور اسلام میں بگاڑ پیدا کرنے والے یزیدیوں کے سامنے دین اسلام کی سربلندی کیلئے اپنی جان قربان کرکے پیغام دیا کہ اہل حق باطل سے گھبرایا نہیں کرتے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر کھارادر سے آئے ہوئے معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ محرم الحرام امن صبر، برداشت اور آپس میں رواداری قائم رکھنے کا درس دیتا ہے، شہدائے کربلا کی یاد میں ذکر بھی عبادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج فرعونی قوتوں سے ٹکرانے کیلئے مسلمانوں کو حسینی فکر کو زندہ کرنا ہوگا، ظالم، جابر اور فاسق حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا ہی حسینیت ہے، چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو، گھر بار، اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا اہل حق کا شیوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب حسینیت کے جذبے سے ہی آتا ہے، اسلام کی سربلندی اور اسلام دشمن قوتوں کو شکست دینے کیلئے حسینی کردار کا شعار بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 672499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672499/ظالم-جابر-اور-فاسق-حکمرانوں-کے-سامنے-کلمہ-حق-بلند-کرنا-ہی-حسینیت-ہے-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org