0
Thursday 28 Sep 2017 00:46

سرگودھا، پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے، تین کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگر کی تلاش جاری

سرگودھا، پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے، تین کی لاشیں نکال لی گئیں، دیگر کی تلاش جاری
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد روڈ سرگودہا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 7 مزدور ملبے تلے دب گئے جن میں سے تین کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ سرگودھا کے فیصل آباد روڈ پر واقع پہاڑ میں مزدور کرشنگ کر رہے تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ مزدوروں پر آگرا، جس کے نتیجے میں 7 مزدور مٹی تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی اور امدادی کام شروع کر دیا گیا، جبکہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ملبے سے نکالی گئی لاشوں کی شناخت کاشف، افضل اور کامران کے ناموں سے ہوئی، جبکہ دیگر مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو امدادی کارروائیوں کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ شہباز شریف نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ریسکیو آپریشن کی نگرانی کا حکم بھی دیا۔
خبر کا کوڈ : 672545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش