0
Thursday 28 Sep 2017 11:34

پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں،اعزاز چوہدری

پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں،اعزاز چوہدری
اسلام ٹائمز۔ امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کی جب کہ بڑے آپریشن میں حصہ لے کر ریاست مخالف عناصرکا صفایا کیا۔ واشنگٹن میں پاکستان سفارتخانے میں ڈیفنس ڈے کی تقریب سے پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس ڈے پاکستان کی تاریخ میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ پاکستانی افواج نے دہشت گردی کی جنگ میں بھی بہت قربانیاں دی ہیں، پاک فوج نے پڑوسی ملک کی جارحیت کا بھی سامنا کیا، 1965ء میں ہمسایہ ملک بھارت کی جارحیت کو ہماری فورسز نے منہ توڑ جواب دیا تھا۔ پاکستان یو این پیس مشن میں سب سے زیادہ فوج بھیجنے والا ملک ہے جب کہ پاکستانی فوج کی دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں نے خطے میں امن بحال کیا۔ اعزاز چوہدری نے پاک امریکا تعلقات پر کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ پچھلی سات دہائیوں سے بہترین تعلقات ہیں، پاکستان مستقبل میں بھی امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے اور دہشت گردی کی جنگ میں امریکا کا بھرپور ساتھ دے گا۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سمیت عالمی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 672612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش