0
Thursday 28 Sep 2017 12:16

آزاد کشمیر میں امن و امان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، چیف سیکرٹری

آزاد کشمیر میں امن و امان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، چیف سیکرٹری
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے، مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے بدھ کے روز چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹر اعجاز منیر کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر شعیب دستگیر، سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت حسین، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر محمود الحسن راجہ، سیکرٹری برقیات عابد حسین اعوان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر اور ڈائریکٹر جنرل سکیورٹی ڈاکٹر خالد محمود چوہان نے امن و امان کی صورتحال اورسکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے، پورے خطے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 672647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش