QR CodeQR Code

امام حسین جوانان جنت کے سردار اور خدا اور اس کے رسول اکرم کے پسندیدہ ہیں، علامہ عباس کمیلی

28 Sep 2017 12:54

انچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران جعفریہ الائنس کے سربراہ نے کہا کہ امام حسین ؑ کی محبت ایمان کا جز اور کامیابی کی دلیل ہے، کیونکہ آپؑ نے دین کو سربلند کیا اور کٹھن اور سخت حالات میں اسلام کی آبیاری کی، آج اس بے یقینی کے دور میں خدا کا پیغام انسانوں تک پہنچا کر اجر عظیم پایا اور خدا کے بزرگ بندے کہلائے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ امام حسین ؑ جوانان جنت کے سردار اور خدا اور اس کے رسولﷺ کے پسندیدہ ہیں، آپؑ کا علم و فضل ایثار و قربانی اور جدوجہد، خوشنودی خدا کیلئے تھی، یہی وجہ ہے کہ آپؑ کا ذکر آج بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جو اس سے قبل تھا۔ انچولی سوسائٹی میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپؑ کی محبت ایمان کا جز اور کامیابی کی دلیل ہے، کیونکہ آپؑ نے دین کو سربلند کیا اور کٹھن اور سخت حالات میں اسلام کی آبیاری کی، آج اس بے یقینی کے دور میں خدا کا پیغام انسانوں تک پہنچا کر اجر عظیم پایا اور خدا کے بزرگ بندے کہلائے، آج اسی اقتدار و جدوجہد کے ذریعے مسلمان اپنا قبلہ درست کرکے دنیا بھر میں پرچم اسلام کو بلند کرسکتے ہیں کیونکہ آج ہم دوسروں سے بہت پیچھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 672666

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672666/امام-حسین-جوانان-جنت-کے-سردار-اور-خدا-اس-رسول-اکرم-پسندیدہ-ہیں-علامہ-عباس-کمیلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org