0
Thursday 28 Sep 2017 12:55

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے6 محرم کو رحیم یارخان میں زبان بندی کے آرڈر جاری، حالات کشیدہ

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے6 محرم کو رحیم یارخان میں زبان بندی کے آرڈر جاری، حالات کشیدہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے دوران عزادارن کے خلاف کاروئیاں مزید تیز، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کے ملتان، مظفرگڑھ، لیہ، بھکر اور خانیوال کے بعد رحیم یارخان میں بھی زبان بندی کے آرڈر جاری، ذرائع کے مطابق علامہ اقتدار حسین نقوی اس سال رحیم یارخان، لیاقت اور خانپور میں محرم الحرام عشرہ کی مجالس عزاء سے خطاب کر رہے تھے، گزشتہ روز خانپور میں ایک علم حضرت عباس علیہ السلام کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ نے متعلقہ افراد پر دبائو ڈالا جس پر مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل نے مداخلت کر کے علم حضرت عباس کو ہٹانے نہ دیا جس پر انتظامیہ نے 6 محرم الحرام کو زبان بندی کے آرڈر جاری کر دیے، حالانکہ زبان بندی یا داخلہ بندی کے احکامات محرم سے قبل جاری کیے جاتے ہیں لیکن رحیم یارخان کی متعصب انتظامیہ اپنا کردار ادا کر رہی ہے، اس واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی اور تنائو کا ماحول ہے، گزشتہ رات زبان بندی کے باوجود علامہ اقتدار حسین نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا جس پر انتطامیہ نے مقدمہ درج کرنے کی دھمکی بھی دی، اس سے قبل ملتان میں تقریبا 30 افراد پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جس سے پنجاب حکومت کا متعصبانہ چہرہ نمایاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 672667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش