QR CodeQR Code

شریف خاندان کے خلاف کارروائی کی پیش رفت رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش

29 Sep 2017 14:06

پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کی ہفتہ واررپورٹ معاملے کی نگرانی کرنے والے فاضل جج جسٹس اعجازالاحسن کو پیش کرنے کی پابند ہے۔ اس سلسلے میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص ڈار نے جسٹس اعجازالاحسن سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ نیب نے شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف دائرریفرنسزسے متعلق پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ کے فاضل نگراں جج کو پیش کردی۔ پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق نیب شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف مقدمات میں ہونے والی پیش رفت کی ہفتہ واررپورٹ معاملے کی نگرانی کرنے والے فاضل جج جسٹس اعجازالاحسن کو پیش کرنے کی پابند ہے۔ اس سلسلے میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل نیب وقاص ڈار نے جسٹس اعجازالاحسن سے ملاقات کی۔ نیب نے ملاقات کے دوران جسٹس اعجازالاحسن کو شریف خاندان اوراسحاق ڈارکے خلاف ریفرنسز پر پیشرفت رپورٹ پیش کی اور اس کے علاوہ عدالت عظمٰی کے فاضل جج کو کیس میں گواہان کی فہرست بھی فراہم کردی گئی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے میں نیب کو پابند کیا تھا کہ 6 ہفتوں کے دوران احتساب عدالت میں شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز دائر کئے جائیں جب کہ ٹرائل کورٹس 6 ماہ میں ان ریفرنسزپرفیصلہ سنائیں۔


خبر کا کوڈ: 672891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672891/شریف-خاندان-کے-خلاف-کارروائی-کی-پیش-رفت-رپورٹ-سپریم-کورٹ-میں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org