0
Friday 29 Sep 2017 17:10

آج تمام شیعہ سنی کا ملکر عزاداری منعقد کرنا باطل کی بہت بڑی شکست ہے، علامہ ناظر تقوی

آج تمام شیعہ سنی کا ملکر عزاداری منعقد کرنا باطل کی بہت بڑی شکست ہے، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر اور معروف عالم دین علامہ سید ناظر عباس تقوی نے امام بارگاہ محمدی، محمدی ڈیرہ کراچی میں عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام حسینؑ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے اور اس محبت کے اظہار کیلئے ضروری ہے کہ جو قربانیاں امام حسینؑ نے اپنے پورے دور حیات میں پیش کیں، ویسا ہی ایثار و قربانی کا جذبہ ہمارے کردار میں بھی نظر آنا چاہیئے۔ علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ امام حسینؑ نے صبر و تحمل، برداشت دین اور استحکام شریعت کے طریقوں کا پرچار کیا اور انسانیت کا درس دیا، آپ نے حق اور باطل کا فرق پوری دنیا کے سامنے عیاں کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تمام شیعہ اور سنی مل کر جو عزاداری امام حسینؑ منعقد کر رہے ہیں، یہ باطل کی بہت بڑی شکست ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو بھی چاہیئے کہ وہ امام حسینؑ کی سیرت و کردار کی پیروی کریں اور امام حسینؑ کے نقش قدم پر چلیں، اسی میں ہم سب کی بقاء ہے۔
خبر کا کوڈ : 672917
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش