QR CodeQR Code

حق کی سربلندی کیلئے باطل قوتوں کیخلاف ڈٹ جانا شہدائے کربلا کا درسِ انقلاب ہے، شاہ عبدالحق قادری

29 Sep 2017 17:23

کراچی میں محرم الحرام کی محفل وعظ سے خطاب میں جماعت اہلسنت کراچی کے امیر نے کہا کہ امام حسینؑ و شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلا جائے، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینیؑ کی پیروی کرنا ہوگی شہدائے کربلا جیسا جذبہ بیدار کرکے ہی امت کی نشاة ثانیہ کو بحال کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ امام حسینؑ و شہدائے کربلا نے اسلام کو اصل حیثیت میں برقرار رکھنے اور شریعت محمدی کے تحفظ کی خاطر جان و مال اور عزیز و اقارب کی قربانیاں دیکر عظیم ترین تاریخ رقم کی، حق کی سربلندی کیلئے باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانا شہدائے کربلا کا درسِ انقلاب ہے۔ کراچی میں جامع میمن مسجد شہید ملت روڈ پر محرم الحرام کی محفل وعظ سے خطاب میں علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ امام حسینؑ و شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کا تقاضہ ہے کہ ان کے نقشِ قدم پر چلا جائے، دین و ملت کو مضبوط و مستحکم کرنے کیلئے اسوہ حسینیؑ کی پیروی کرنا ہوگی۔ علامہ شاہ عبدالحق قادری نے مزید کہا کہ امام حسینؑ نے وقت شہادت بھی نماز ادا کی، آج مسلمان کردار حسینی کو مشعل راہ بناتے ہوئے فرائض و واجبات کی وقت پر ادائیگی یقینی بنائیں، شہدائے کربلا جیسا جذبہ بیدار کرکے ہی امت کی نشاة ثانیہ کو بحال کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 672920

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672920/حق-کی-سربلندی-کیلئے-باطل-قوتوں-کیخلاف-ڈٹ-جانا-شہدائے-کربلا-کا-درس-انقلاب-ہے-شاہ-عبدالحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org