QR CodeQR Code

پشاور میں رنگ روڈ پر دھماکہ، 5 افراد شدید زخمی

29 Sep 2017 18:19

ایس ایس پی آپریشن کے مطابق یہ دھماکہ آج دوپہر شنواری ٹاؤن میں ایک نجی ہسپتال کے قریب ہوا۔ جہاں شدت پسندوں نے پہلے سے بارودی مواد زیر زمین دبا رکھا تھا۔


اسلام ٹائمز پشاور میں رنگ روڈ پر بارودی مواد کے دھماکے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشن کے مطابق یہ دھماکہ آج دوپہر شنواری ٹاؤن میں ایک نجی ہسپتال کے قریب ہوا۔ جہاں شدت پسندوں نے پہلے سے بارودی مواد زیر زمین دبا رکھا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ ہسپتال کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


خبر کا کوڈ: 672928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672928/پشاور-میں-رنگ-روڈ-پر-دھماکہ-5-افراد-شدید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org