QR CodeQR Code

لکی مروت، 3 انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

29 Sep 2017 21:44

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا، جسے ناکام بنا دیا گیا اور گرفتار دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں انسداد دہشت گردی کے ادارے نے تین اہم مطلوب شدت پسند گرفتار کئے ہیں، سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ مولوی ابراہیم، رفیع اللہ اور قمر زمان کو سرائے نورنگ ممہ خیل سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے قبضے سے ایک پریشر ککر، دو دستی بم، دو ڈیٹو نیٹر، ایک پستول اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ بنا رکھا تھا، جسے ناکام بنا دیا گیا اور گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 672964

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672964/لکی-مروت-3-انتہائی-مطلوب-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org