QR CodeQR Code

کابل میں امام بارگاہ کے قریب خودکش دھماکہ، 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

29 Sep 2017 22:55

افغان میڈیا رپورٹس کیمطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں جمعہ کے روز امام بارگاہ کے قریب خودکش حملہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کابل میں امام بارگاہ کے قریب خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان دارالحکومت کابل کے علاقے قلعہ فتح اللہ میں جمعہ کے روز امام بارگاہ کے قریب خودکش حملہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ عاشورہ کے حوالے سے ہونے والی مجلس کے دوران ہوا جبکہ فورسز کی کارروائی میں ایک حملہ آور مار ا گیا اور ایک کو دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکا خودکش حملہ تھا اور خودکش حملہ آور کو دھماکے سے قبل علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے خودکش حملے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق تاحال کسی گروپ کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کی افغانستان آمد پر کابل میں ہی حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر راکٹ داغے گئے تھے جس کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 672978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/672978/کابل-میں-امام-بارگاہ-کے-قریب-خودکش-دھماکہ-6-افراد-جاں-بحق-اور-متعدد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org