0
Saturday 30 Sep 2017 10:11

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات ہیں، آئی جی پولیس

مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد اہلکار تعینات ہیں، آئی جی پولیس
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امام بارگاہ گلشن زہرہ بھیکھے وال اور جامع مسجد محمدی حالی روڈ گلبرگ کے اچانک دورہ کے دوران مجالس اور امام بارگاہوں کے سکیورٹی انتظامات چیک کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے 2 لاکھ سے زائد پولیس افسران، اہلکار، قومی رضاکار اور والنٹئیرز پنجاب بھر میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے گرد عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں اور سفید کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی حساس مجالس اور جلوسوں میں ڈیوٹی پر مامور کیا گیا تاکہ دوران محرم سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بناتے ہوئے صوبے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے اور اس مقصد کیلئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ وہ اپنے ریجنز اور اضلاع میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں جو حساس مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی روٹ اور دیگر انتظامات کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کرکے رپورٹ متعلقہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو بھجوانے کیساتھ ایک کاپی سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم میں بھجوائیں جبکہ سکیورٹی انتظامات کیلئے پنجاب بھر میں امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین سے قریبی رابطہ رکھا جائے۔ آئی جی پنجاب اچانک دورے کے دوران مجالس اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے بھی ملے اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا جنہوں نے سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کیا اور مقامی پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار جس جانفشانی سے اس شدید موسم میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔
خبر کا کوڈ : 673029
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش