0
Saturday 30 Sep 2017 10:48

لاہور میں آج اور کل 10 محرم کو موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی

لاہور میں آج اور کل 10 محرم کو موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رہے گی
اسلام ٹائمز۔ عاشورہ کے مرکزی ماتمی جلوس کے راستوں میں آج اور کل 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے لاہور پولیس کی درخواست پر احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی آے) کو درخواست کی گئی تھی کہ مرکزی جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس جزوی طور پر بند رکھی جائے تاکہ سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے نثار حویلی سے نکلنے والے ماتمی جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور اسی سلسلے میں موبائل فون سروس کو بھی بند کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 673044
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش