0
Saturday 30 Sep 2017 12:07

رسالپور، پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر مارشل سہیل امان

پاکستان اور کویت کے عوام مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مضبوط رشتے سے جڑے ہیں، کمانڈر کویتی فضائیہ
رسالپور، پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، ایئر مارشل سہیل امان
اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا، پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے قربانیاں دیں، پاک فضائیہ قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ پاکستان اور کویت فضائیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، کامیاب ہونے والے کیڈٹس مبارکباد کے مستحق ہیں، پاک فضائیہ اصغر خان اکیڈمی میں 119ویں کامبیٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں خطاب کرتے ہوئے سہیل امان نے کہا کہ کمانڈر کویت فضائیہ کو خوش آمدید کہنے پر فخر ہے، دونوں ملکوں کی فضائیہ میں تعاون وسیع ہو رہا ہے۔ کویتی کیڈٹس کی کارکردگی سے متاثر ہوا ہوں، تربیت سے کیڈٹس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ نے قربانیاں دیں، پاک فضائیہ قیام امن کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کویت فضائیہ کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ سہیل امان نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر کویتی فضائیہ میجر جنرل عبداللہ یعقوب جاسم الفاوداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے عوام مذہبی اور ثقافتی اقدار کے مضبوط رشتے سے جڑے ہیں، دونوں ممالک کی فضائی افواج میں وسیع تعاون موجود ہے۔ کمانڈر کویت فضائیہ نے کہا کہ تقریب میں شرکت سے خوشی محسوس ہو رہی ہے، کامیاب تربیت پر تمام کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اس سے قبل پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں 119 ویں کامبیٹ کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، جس میں کویتی فضائیہ کے 12 کیڈٹ بھی شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 673086
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے