0
Saturday 30 Sep 2017 12:37

کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہوگا

کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہوگا
اسلام ٹائمز۔ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین کی شہادت کی مناسبت سے کراچی میں نویں محرم الحرام کا جلوس آج (ہفتہ) نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاٹس کریں گے، جلوس میں شریک عزادار، ماتمی انجمنیں نواسہ رسول کی شہادت پر نوحہ خوانی، ماتم داری اور زنجیر زنی بھی کریں گی۔ سندھ حکومت کی جانب سے جلوس کی حفاظت کے لئے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستے میں آنے والی تمام گلیوں کو کنٹینرز اور رکاوٹیں لگا کر بند اور ایم اے جناح روڈ کی تمام دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔ آئی ایس او کی جانب سے جلوس کے شرکاء کے لئے امام بارگاہ علی رضا کے سامنے نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ بعد ازاں مرکزی جلوس اپنے مقررہ روایتی راستوں ایم اے جناح روڈ، صدر ایمپریس مارکیٹ، ریگل چوک، تبت سینٹر، جامعہ کلاتھ، لائٹ ہاوس، ڈینسو ہال اور بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 673092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش