QR CodeQR Code

جرمن فوج کی صفوں میں نازی انتہا پسندوں کی موجودگی کا انکشاف

30 Sep 2017 14:13

رپورٹ وزارت دفاع کی طرف سے پارلیمانی انکوائری کے جواب میں پیش کی گئی ہے، ابھی تک نہ تو جرمن وزارت دفاع اور نہ ہی ملکی فوج نے اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری کیا ہے۔ ملکی اپوزیشن کے مطابق یہ فوجی ایسے بم ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جرمنی کی فوج کی صفوں میں انتہا پسندوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جرمن وزارت دفاع کے مطابق ملکی ملٹری کاؤنٹر انٹیلی جنس ادارہ اس وقت دائیں بازو کے نازی انتہا پسندوں سے متعلق تین سو اکانوے کیسز میں تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ رپورٹ وزارت دفاع کی طرف سے پارلیمانی انکوائری کے جواب میں پیش کی گئی ہے، ابھی تک نہ تو جرمن وزارت دفاع اور نہ ہی ملکی فوج نے اس حوالے سے باقاعدہ کوئی بیان جاری کیا ہے۔ ملکی اپوزیشن کے مطابق یہ فوجی ایسے بم ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 673131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673131/جرمن-فوج-کی-صفوں-میں-نازی-انتہا-پسندوں-موجودگی-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org