4
0
Sunday 1 Oct 2017 04:43

آغا راحت حسینی نے گلگت کے تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ نہ منانے کا اعلان کر دیا

آغا راحت حسینی نے گلگت کے تعلیمی اداروں میں یوم حسینؑ نہ منانے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت امپھری میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ آئندہ گلگت کے تعلیمی اداروں میں یوم حسین ؑ نہیں منایا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یوم حسین ؑ کی مناسبت سے یکم صفر کو سٹی پاک گلگت میں عظیم تقریب کا انعقاد نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ہوگا، جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء، مفکرین، عوام اور طلباء کی کثیر تعداد شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ گلگت میں یوم حسینؑ کئی سالوں سے متازعہ پروگرام بنا ہوا تھا۔ گذشتہ سال یوم حسینؑ کے انعقاد پر صوبائی حکومت کی جانب سے درجنوں شیعہ طلباء پر انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمات قائم ہوئے اور متعدد افراد کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ آغا راحت حسین الحسینی نے سال گذشتہ ریاستی اداروں سے مذاکرات کے دوران یوم حسینؑ کے بابت اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا تھا کہ آئندہ یوم حسین ؑ کو تعلیمی اداروں میں نہیں منایا جائے گا اور حکومتی سطح پر کسی عوامی مقام پر انعقاد ہوگا۔ آغا راحت کا حالیہ اعلان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ آغا راحت کے اس اعلان کے بعد عوامی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اتنے بڑے اعلان کے لئے مذہبی طلباء جماعتوں اور ملت تشیع کے سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ضرورت کیوں محسوس نہیں کی گئی۔ دوسری جانب اگر سب کو اعتماد میں لیا گیا ہے تو سال گذشتہ یوم حسینؑ کے انعقاد پر جن 148 طلباء پر مقدمات قائم ہوئے، ان مقدمات کو واپس لینا بھی ضروری ہے۔ خدشہ یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس حساس ایشو پر آغا راحت حسینی کی طرف سے غیر متوقع اعلان کو مخالفین ہتھیار کے طور پر استعمال کریں گے اور ملت میں اختلافات کا ذریعہ بنائیں گے۔
نوٹ: قارئین محترم گذشتہ سال یوم حسینؑ کے انعقاد پر گلگت میں پیش آنیوالے واقعات کی رپورٹ نیچے موجود لنک پر پڑھ سکتے ہیں۔
https://www.islamtimes.org/ur/doc/article/584185
خبر کا کوڈ : 673279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

شیخ ضامن شمسی
Iraq
نہایت اچھا اقدام ہے، اگر اس پروگرام میں گلگت بلتستان بھر سے مختلف مکاتب فکر کے لوگ شرکت کرتے ہیں تو یہ انتہائی خوش آیند بات ہے۔
ہمیں یقین ہے کہ یہ آغا راحت کی حکمت عملی ہے۔
صابر کمال نجفی
Iraq
قبلہ آغا راحت الحسینی حفظہ اللہ عالم باعمل ھے اور ان کا کوئی بھی فیصلہ بغیر حکمت کے نہیں ھو سکتا مصلحت علاقے کے صورتحال کے پیش نظر وھی بھتر سمجھ سکتے ھیں خدا ان کو اپنی نیک مقاصد میں کامیاب فرمائیں
آغا الحسینی
بھک گئی ہے گورنمنٹ
Pakistan
ویسے سپاہ صحابہ اور آقائے راحت کی پالیسی میں کوئی فرق نظر نہیں آرہا، سپاہ صحابہ بھی یوم حسین کو تعلیمی ادارے سے باہر کرنے کا کہتی ہے اور آقائے راحت نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔
ہماری پیشکش