QR CodeQR Code

محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

1 Oct 2017 10:14

یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ خانوادہ رسول ﷺ نے دلیری اور عظمت کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کیا، امام حسین نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء اور سربلندی کیلئے عظیم ترین قربانی دی، تمام ادارے چوکس ہیں اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہر آنکھ شہدائے کربلا کی یاد میں اشک بار ہے، محرم الحرام ہمیں صبر، استقامت، برداشت، قربانی اور باطل کے خلاف کھڑے ہونے کا درس دیتا ہے، خانوادہ رسول ﷺنے دلیری اور عظمت کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کیا، امام حسین نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء اور سربلندی کیلئے عظیم ترین قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں، تمام ادارے چوکس ہیں اور کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔


خبر کا کوڈ: 673292

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673292/محرم-الحرام-ہمیں-صبر-استقامت-برداشت-قربانی-اور-باطل-کے-خلاف-کھڑے-ہونے-کا-درس-دیتا-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org