QR CodeQR Code

پشاور، فرائض میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار معطل

1 Oct 2017 11:27

سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان، ایس ایس پی آپریشن سجاد خان سٹی اور کینٹ سرکل میں واقع امام بارگاہ اور بازاروں کا دورہ کیا تو اس دوران ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر 06 اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے محرم الحرام کی ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا، سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان، ایس ایس پی آپریشن سجاد خان سٹی اور کینٹ سرکل میں واقع امام بارگاہ اور بازاروں کا دورہ کیا تو اس دوران ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پر 06 اہلکار ایل ایچ سی ظاہر شاہ ،ایس سی حبیب الرحمٰن، ایچ سی انوارالدین، کانسٹیبل امجد علی، کانسٹیبل شمشیر اور کانسٹیبل امیرالدین کو فوری طور پر معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔


خبر کا کوڈ: 673301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673301/پشاور-فرائض-میں-غفلت-برتنے-پر-6-پولیس-اہلکار-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org