0
Sunday 1 Oct 2017 12:22

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، سید مراد علی شاہ

محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، سید مراد علی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آج کا دن خیریت سے گزر جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کیلئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، کراچی پولیس چیف مشتاق مہر بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات ہوتے ہیں، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر مکمل کام کر رہے ہیں اور کوشش ہونی چاہئے کہ کوئی انتشار نہ پھیلائے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ بوہری کمیونٹی کے امام کراچی آئے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے اور راستوں کی بندش سے لوگوں کو پیش آنے والی تکلیف پر معذرت چاہتا ہوں۔
خبر کا کوڈ : 673312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش