QR CodeQR Code

حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل امت مسلمہ کی کامیابی اور باطل قوتوں کی پسپائی ہے، قاری عثمان

1 Oct 2017 12:34

جامعہ عثمانیہ شیر شاہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) سندھ کے نائب امیر نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ تعلیمات حسینی کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) سندھ کے نائب امیر اور جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کے مہتمم قاری محمد عثمان نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے، نواسہ رسول اور اہل بیتؑ کی قربانیاں ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنے کا درس دیتی ہیں۔ جامعہ عثمانیہ شیر شاہ کراچی میں ائمہ مساجد اور علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قاری عثمان نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ تعلیمات حسینی کو اپنی زندگی کا مقصد بنانا ہے، حضرت امام حسینؑ کی شہادت میں امت مسلمہ اور نوع انسانی کیلئے صبر و استقامت، عزم و استقلال اور ہر حال میں اپنے حق موقوف پر ڈٹے رہنے کا درس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل امت مسلمہ کی کامیابی اور باطل قوتوں کی پسپائی ہے۔


خبر کا کوڈ: 673317

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673317/حضرت-امام-حسین-کی-تعلیمات-پر-عمل-امت-مسلمہ-کامیابی-اور-باطل-قوتوں-پسپائی-ہے-قاری-عثمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org