QR CodeQR Code

امام حسین علیہ السلام نے اپنے لہو سے ضابطہ اخلاق لکھ کر انسانیت کو سر اٹھا کر چلنے کا ہنر سکھایا، بیگم عذرا نسیم

1 Oct 2017 21:57

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی رہنماء کا کہنا تھا کہ حضرت امام حسینؑ نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور امت کو ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ بخشا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ فیصل آباد کی رہنماء بیگم عذرا نسیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؑ نے جابر حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور امت کو ظالموں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا حوصلہ بخشا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی طاغوتی قوتوں کے ناپاک عزائم کے خلاف سیرت حسینؑ اپنانے کی اشد ضرورت ہے، حضرت امام حسینؑ عظمت کا عظیم مینار ہیں، جنہوں نے اپنے لہو سے ضابطہ اخلاق لکھ کر انسانیت کو سر اٹھا کر چلنے کا ہنر سکھایا، نواسہ رسولؐ اور آپؑ کے ساتھیوں کی قربانی اہل حق کو ہمیشہ ولولہ بخشتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 673393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673393/امام-حسین-علیہ-السلام-نے-اپنے-لہو-سے-ضابطہ-اخلاق-لکھ-کر-انسانیت-کو-سر-اٹھا-چلنے-کا-ہنر-سکھایا-بیگم-عذرا-نسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org