0
Sunday 1 Oct 2017 23:16

نئے چیئرمین نیب کے لیے بہترین شخص کو نامزد کیا جائیگا، خورشید شاہ

نئے چیئرمین نیب کے لیے بہترین شخص کو نامزد کیا جائیگا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین نیب کے لیے بہترین شخص کو نامزد کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مجھے چیئرمین نیب کے لیے نام تجویز کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے، قوم سے وعدہ ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے بہترین شخص کو چیئرمین نیب نامزد کیا جائے گا، جو نام ہماری طرف سے جائے گا وہ ساری قوم دیکھے گی اور سراہے گی۔ انھوں نے کہا کہ مختلف جماعتوں کی جانب سے جو نام آ رہے ہیں ان کے 30 سے 40 سال کا سروس ریکارڈ دیکھ رہا ہوں اور اگر کوئی جج، جنرل یا بیوروکریٹ ہے تو اس کے ماضی کے کردار اور خدمات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے خورشید شاہ کو چیرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے مشاورت کے لیے اسلام آباد طلب کیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 673434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش