0
Monday 2 Oct 2017 09:04

نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گے

نواز شریف احتساب عدالت پہنچ گے
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے اپنے خلاف دائر ریفرنسز میں پیشی کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچ گئے۔ سابق وزیراعظم دارالحکومت میں واقع اپنی رہائش گاہ ’پنجاب ہاؤس‘ سے ایک قافلے کی صورت میں احتساب عدالت پہنچے۔ نواز شریف کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے وزراء اور پارٹی رہنما بھی احتساب عدالت پہنچے تاہم کسی بھی رہنما کو عدالت میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی، اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ نواز شریف کے وکیل کی جانب سے انہیں عدالتی کارروائی سے استثنیٰ دینے کے لیے ایک درخواست بھی احتساب عدالت میں دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف اپنی اہلیہ کی علالت کے باعث لندن جانا چاہتے ہیں لہٰذا انہیں عدالت میں پیش ہونے سے مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آج نواز شریف پر فردِ جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ احتساب عدالت میں نواز شریف کی پیشی سے قبل پنجاب ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جہاں عدالت میں کیس کی پیروی کے حوالے سے لائحہ عمل زیر بحث آیا۔ خیال رہے کہ گذشتہ ماہ 26 ستمبر کو سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے خلاف دائر ہونے والے تین نیب ریفرنسز کا سامنا کرنے کے لیے پہلی مرتبہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ عدالتی کارروائی کے بعد ان پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 673483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش