0
Monday 2 Oct 2017 09:57
حساس موقع پر امن قائم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا جسےلاہور پولیس نے پورا کیا،ڈی آئی جی

دہشت گرد یزید کے فرزند ہیں اور ہم حسینؑ کے غلام، خوفزدہ نہیں ہوں گے، آغا شاہ حسین قزلباش

وزیراعلیٰ کے حکم پر رضاکاروں کو بھی ریفریشر کورس کرائینگے، لارڈ میئر لاہور مبشر جاوید
دہشت گرد یزید کے فرزند ہیں اور ہم حسینؑ کے غلام، خوفزدہ نہیں ہوں گے، آغا شاہ حسین قزلباش
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں نثار حویلی سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس کے اختتام پر تمام اہم سیاسی شخصیات اور انتظامی افسران بھی کربلا گامے شاہ کے باہر موجود تھے۔ اس موقع پر "اسلام ٹائمز" سے گفتگو میں لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی سی سمیر احمد سید سمیت دیگر نے جلوس کے پُرامن اختتام پر اظہار تشکر کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ لاہور کی انتظامیہ اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کا بھی مشکور ہوں۔ اس حساس موقع پر امن قائم کرنا بہت بڑا چیلنج تھا جسےلاہور پولیس نے پورا کیا، 10 ہزار جوانوں پر مشتمل پولیس فورس بڑے جلوسوں کیساتھ تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایک جلوس کو جیوٹیگ کرنے کیساتھ ساتھ تمام جلوسوں کو لائیو مانیٹر کیا گیا، سیف سٹی اتھارٹی نے بھی سکیورٹی میں اہم کردار ادا کیا۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے رات دن محنت کی۔

انہوں نے بہتر سکیورٹی انتظامات پر حساس اداروں، پولیس و دیگر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ رضاکاروں نے جانفشانی کیساتھ کام کیا، وزیراعلیٰ کے حکم پر رضاکاروں کو بھی ریفریشر کورس کرائینگے۔ میئر لاہور مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندوں کی مضبوط ٹیم سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم سے 10 محرم الحرام تک لائٹس کی کمی نہیں ہونے دی گئی، انتظامات میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے بھی بھرپور محنت کی۔ خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر نے تمام مکاتب فکر کو ایک ٹیبل پر بٹھایا ہے، لوکل باڈی نظام متحرک ہونے سے ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ ممتاز اہلسنت رہنما مفتی انتخاب احمد نے کہا کہ امام عالی مقامؑ اور آپؑ کے گھرانے کا دین اسلام پر احسان ہے، حضرت سیدنا امام حسینؑ نے شہادت سے نانا کے دین کی لاج رکھ لی۔ جلوس کے بانی آغا شاہ حسین قزلباش نے کہا کہ میں لاہور پولیس، پاک فوج، رینجزز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کو شکر گزار ہوں جنہوں نے رات دن ہمارے ساتھ جاگ کر جلوس کو پُرامن اور کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اللہ پاک کی رحمت ہے کہ دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوئیں اور ہم نے دل  کھول کر نواسہ رسولؑ کا غم منایا اور یہ غم قیامت تک مناتے رہیں گے۔ یہ رکنے والا سلسلہ نہیں ہے، ہم دہشتگروں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے، یہ یزید کے فرزند ہیں اور ہم حسینؑ کے غلام، وہ اپنا کام کریں ہم اپنا کام کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 673492
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش