0
Monday 2 Oct 2017 10:11

لاہور، امام گارگاہ گلستان زہراؑ ایبٹ روڈ پر یوم عاشور کی مجلس، خاک شفا کی تسبیح کی زیارت بھی کروائی گئی

لاہور، امام گارگاہ گلستان زہراؑ ایبٹ روڈ پر یوم عاشور کی مجلس، خاک شفا کی تسبیح کی زیارت بھی کروائی گئی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں امام بارگاہ گلستان زہراؑ میں یوم عاشور کی مجلس عزا منعقد ہوئی، خاک کربلا کی قدیمی تسبیح کی زیارت بھی کرائی گئی۔ ہزاروں عزاداوں نے ماتم داری اور زنجیر زنی کی۔ مولانا علی محمد نقوی کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول کی قربانی روز آخرت تک اسلام کی سربلندی کیلئے ایک مثال کے طور پر مانی جائے گی۔ امام بارگاہ گلستان زہرا ایبٹ روڈ پر عاشور کے حوالے سے منعقدہ مجلس سے پہلے نماز ظہرین ابو رضا زینوی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز کے بعد عزاداروں نے نوحہ خوانی کی اور نواسہ رسول امام حسین ؑ کی قربانی کو مختلف انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ نوحہ خوانی کے بعد مولانا علی محمد نقوی نے مجلس عزاء سے خطاب کیا اور کربلا کے واقعہ پر روشنی ڈالی اور شہادت امام حسینؑ پڑھی۔ مولانا علی محمد نقوی کا کہنا تھا کہ واقعہ کربلا مسلمانوں کو صبر اور حق کی آواز بلند کرنے کا پیغام دیتا ہے۔ علی محمد نقوی نے اہلبیتؑ کے مصائب بیان کرنا شروع کئے تو عزادار گریہ زاری اور ماتم کرتے رہے جس کے فوری بعد زنجیر زنی شروع ہو گئی۔ اس موقع پر عزاداروں کو خاکِ کربلا سے بنی قدیمی تسبیح کی زیارت بھی کرائی گئی جس کے بارے میں مشہور ہے کہ امام حسینؑ کی شہادت کا وقت ہوتے ہی اس تسبیح کے کچھ دانے سرخ ہو جاتے ہیں۔ امام بارگاہ گلستان زہراؑ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ حسینی فرسٹ ایڈ کے رضاکار عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے رہے۔ اس موقع پر ریجنل بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن نے بھی میڈیکل کیمپ لگایا اور زنجیر زنی سے زخمی ہونیوالے عزاداروں کو طبی امداد فراہم کی۔
خبر کا کوڈ : 673506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش