0
Monday 2 Oct 2017 10:54

پشاور، ڈی آئی خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال

پشاور، ڈی آئی خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موبائل فون سروس بحال
اسلام ٹائمز۔ پشاور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موبائل فون سروس کل رات سے بحال ہونا شروع ہو گئی۔ پشاور، ڈی آئی خان، کراچی، لاہور، حیدرآباد، سکھر، راولپنڈی، کوئٹہ، اور جڑانوالہ میں موبائل سروس بحال کردی گئی ہے۔ محرم الحرام کے جلسے و جلوس کی سکیورٹی کے پیش نظر ملک بھر میں موبائل فون سروس معطل کردی گئی تھی جو 8 سے 10 محرم کے دوران صبح سے رات تک متاثر رہی۔ یہ اقدام سکیورٹی خدشات کی بناء پر پشاور، ڈيرہ اسماعیل خان، کراچی، راولپنڈی، سکھر، حیدر آباد،  سمیت مختلف شہروں میں کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 673513
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش