0
Monday 2 Oct 2017 12:29

کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم

کراچی سمیت مختلف شہروں میں ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم
اسلام ٹائمز۔ کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے 8 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی تھی۔ کراچی کے علاوہ راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ میں بھی ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے۔ بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کوئٹہ شہر میں یکم محرم الحرام سے عائد ڈبل سواری پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔ خیال رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی سمیت مختلف شہروں میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ حساس علاقوں میں دفعہ 144 بھی نافذ کی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 673567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش