0
Monday 2 Oct 2017 20:50

ہمارے حکمران کرتوت نہیں بدلتے قانون بدل دیتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

ہمارے حکمران کرتوت نہیں بدلتے قانون بدل دیتے ہیں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ رضویہ فیصل آباد میں کونسل کی کور  کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل نواز شریف اپنی بادشاہت کی واپسی کی جنگ لڑ رہا ہے، فرد واحد کیلئے قانون اور آئین بدلنا شرمناک ہے، ہمارے حکمران کرتوت نہیں بدلتے قانون بدل دیتے ہیں، سپریم کورٹ سے نااہل ہونیوالے شخص کو پارلیمنٹ اہل قرار نہیں دے سکتی، عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لینے والے وزراء کا عدالت سے سزا یافتہ مجرم کیساتھ نیب عدالت جانا غیر اخلاقی حرکت ہے، ن لیگ غلط روایات قائم کر رہی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ہر کرپٹ شخص کا احتساب ہونا چایئے، اس وقت حکومت چل رہی ہے ملک نہیں، سیاست اور ناجائز دولت کا گٹھ جوڑ توڑے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، سب سے زیادہ نواز شریف نے جمہوریت کو بدنام کیا ہے، نااہل شریف کے پالتو درباری اور حواری فوج اور عدلیہ کو نشانہ بنا کر ملک دشمنی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ شریف خاندان نے لوٹ مار کو ایک آرٹ بنا دیا ہے، اسحاق ڈار نے آمدنی سے زیادہ اثاثے بنانے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے، ن لیگ کی حکومت نے 4 سال میں پاکستان کی معیشت، خارجہ پالیسی اور جمہوری روایات کا ستیاناس کر دیا ہے، معاشی نظام کا دھڑن تختہ ہونیوالا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، سابق نااہل وزیراعظم ہر وہ کام کر رہا ہے جو ان کے حق میں اور ملک کیخلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 673670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش