0
Monday 2 Oct 2017 23:40

بھارتی جارحیت میں کمی نہ آئی، فائرنگ و گولہ باری سے ایک شہری شہید، 4 زخمی

بھارتی جارحیت میں کمی نہ آئی، فائرنگ و گولہ باری سے ایک شہری شہید، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور حالیہ فائرنگ و گولہ باری کے ایک واقعہ میں 1 شہری شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پگواڑا اور نیزہ پبر سیکٹر پر فائرنگ اور گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہری شہید اور 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں، شہید شہری کی شناخت محمد دین جب کہ زخمی ہونے والوں کی شناخت 35 سالہ تسلیم، 22 سالہ جمیل، 12 سالہ عاقت اور جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھی ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیا اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے والی بھارتی بھارتیوں چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے 2 چیک پوسٹس تباہ کردیں جب کہ بھارتی کی تباہ شدہ چوکیوں کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بھارتی فوج کی فائرنگ کے بعد تمام اسکول بند کردیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 673714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش