0
Monday 2 Oct 2017 23:48

امام حسینؑ نے ہمیشہ کیلئے حق و باطل کے فرق کو واضح کر دیا ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری

امام حسینؑ نے ہمیشہ کیلئے حق و باطل کے فرق کو واضح کر دیا ہے، علامہ شاہ عبدالحق قادری
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا ہے کہ امام حسینؑ نے سیاسی مصلحتوں کو روندتے ہوئے وقت کے ظالم حکمران کی اطاعت سے انکار کرکے جرأت و شجاعت کی مثال قائم کی، آپؑ نے دین کی حفاظت کیلئے سب کچھ قربان کرکے اعلیٰ مقام حاصل کیا، جو رہتی دنیا تک انسانیت کو جبر و استبداد کے خلاف جہاد کا درس دیتا رہے گا۔ کراچی میں عشرہ محرم کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ تاریخ اسلام میں شہدائے کربلا کی قربانیاں اسلام کی سربلندی اور ظلم کے خلاف صف بندی کا بہترین نمونہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امام حسینؑ نے وقت کے ظالم حکمرانوں کے سامنے جھکنے کے بجائے شہادت کو فوقیت دی اور ہمیشہ کیلئے حق و باطل کے فرق کو واضح کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسوہ حسینی پر عمل کرتے ہوئے ظالم اور باطل قوتوں کے خلاف اعلائے کلمة الحق بلند کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 673716
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش