0
Tuesday 3 Oct 2017 00:57

دورہ کابل سے واپسی کے بعد آرمی چیف نے کل کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع

دورہ کابل سے واپسی کے بعد  آرمی چیف نے کل کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا، اہم فیصلے متوقع
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جو کل جی ایچ کیو میں منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈرز شرکت کرینگے۔ کل کی میٹنگ میں اہم معاملات پر بات چیت ہو گی جبکہ اس میں انتہائی اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔ اجلاس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دیگر اہم معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور دورہ افغانستان کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 673731
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش