QR CodeQR Code

آئندہ ہفتے کراچی میں شدید گرمی کی پیش گوئی

3 Oct 2017 16:29

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی اکتوبر کا مہینہ کراچی شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا، شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، تاہم جمعے کے بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر قائد میں گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی کا درجہ حرارت 38 ڈگری سے زیادہ ہو سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر کراچی کے باسیوں کو شدید گرمی کا عندیہ دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ہر سال کی طرح امسال بھی اکتوبر کا مہینہ شہر قائد پر سورج پوری آب و تاب کے ساتھ گرمی برسائے گا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود سے صاف میں تبدیل ہو جائے گا اور موسم کی تبدیلی سے درجہ حرارت کئی ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، سمندر کی ہواؤں کی رفتار کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا اور شہر کا درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کر سکتا ہے، تاہم جمعے کے بعد صورتحال بہتر ہو جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 673879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673879/ا-ئندہ-ہفتے-کراچی-میں-شدید-گرمی-کی-پیش-گوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org