0
Tuesday 3 Oct 2017 17:13

پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم تک سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنانا قابل تحسین ہیں، آئی جی سندھ

پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم تک سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنانا قابل تحسین ہیں، آئی جی سندھ
اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دفتر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے عاشورہ محرم تک سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات کو یقینی بنانا لائق ستائش اور قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے نام شاباش کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے محنت اور جانفشانی سے محرم کے بقیہ دنوں میں بھی فول پروف سیکیورٹی اقدامات کا تسلسل جاری رکھا جائے، تاکہ عمدہ حکمت عملی اور لائحہ عمل سے مجموعی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 673890
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش