QR CodeQR Code

پولیس ٹریننگ سکول کے قیام سے ڈی آئی خان میں سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا، صلاح الدین محسود

3 Oct 2017 21:13

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ سکول کے قیام کیلئے چشمہ روڈ پر 227 کنال اراضی پر تعمیراتی کام کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں، اراضی کی حتمی منظوری کیلئے مقامی پولیس کے اعلٰی افسران کی طرف سے رپورٹ پشاور بھجوا دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود کی کوششوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول کی کوششیں آخری مراحل میں داخل ہو گئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ سکول کے قیام کیلئے چشمہ روڈ پر 227 کنال اراضی پر تعمیراتی کام کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں ہیں، اراضی کی حتمی منظوری کیلئے مقامی پولیس کے اعلٰی افسران کی طرف سے رپورٹ پشاور بھجوا دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس ٹریننگ سکول کی فنڈنگ غیر ملکی فنڈ سے کی جائیگی، پولیس ٹریننگ سکول کے قیام سے اس خطہ میں سکیورٹی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا، پولیس کانسٹیبلز کی تربیت ہنگو، ملاکنڈ یا ایبٹ آباد کی بجائے اب ڈیرہ اسماعیل خان میں ہوگی اور روزگار کے موقع میسر آئینگے۔


خبر کا کوڈ: 673951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673951/پولیس-ٹریننگ-سکول-کے-قیام-سے-ڈی-آئی-خان-میں-سکیورٹی-نظام-کو-مزید-بہتر-بنایا-جا-سکے-گا-صلاح-الدین-محسود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org