0
Wednesday 4 Oct 2017 00:16

چیئرمین نیب کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے چھ نام سامنے آگئے

چیئرمین نیب کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے چھ نام سامنے آگئے
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین نیب کیلئے حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے چھ نام سامنے آگئے۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وہ ان چھ ناموں پر اپوزیشن جماعتوں اور اپنی پارٹی سے مشاورت کریں گے اور جمعرات کو وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے تقرر کیلئے وزیراعظم نے تین نام پیش کیے ہیں جن میں آفتاب سلطان، جسٹس (ر) رحمت جعفری اور جسٹس (ر) چودھری اعجاز شامل ہیں۔ اسی طرح اپوزیشن کی طرف سے تین تجویز کردہ ناموں میں جسٹس (ر) فقیر محمد کھوکھر، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد اور جسٹس (ر) جاوید اقبال شامل ہیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی قیادت، وزیر اعظم اور اپنے رفقا سے ان ناموں پر مشاورت کریں گے۔ جمعرات کو وزیراعظم سے دوبارہ ملاقات ہو گی۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ آٹھ اکتوبر سے پہلے نئے چئیرمین کا فیصلہ کر لیا جائے گا۔ خورشید شاہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کیلئے انہوں نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سے بار بار نام مانگے ہیں لیکن انہوں نے نہیں دیئے۔
خبر کا کوڈ : 673980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش