QR CodeQR Code

نوازشریف کو نکالنے کیلئے جمہوری آئین کو ڈکٹیٹرشپ کا آئین بنا دیا گیا، مریم نواز

4 Oct 2017 00:21

اپنے ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے والے اپنے پارٹی معاملات پر توجہ دیں اور اپنی جماعت کو عوامی جماعت بنا کر دکھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو نکالنے کیلئے جمہوری آئین کو ڈکٹیٹرشپ کا آئین بنا دیا گیا لیکن ڈکٹیٹر کی بنائی ہوئی ایک شق ختم کرنے پر شور مچایا جا رہا ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرنے والے اپنے پارٹی معاملات پر توجہ دیں اور اپنی جماعت کو عوامی جماعت بنا کر دکھائیں۔ اس سے پہلے مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا تھا کہ نون لیگ زندہ باد، شیر پھر آگیا۔ مریم نواز نے آئین کی شق دو سو تین کو ختم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت نے آمریت کی ایک اور نشانی مٹا دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 673982

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673982/نوازشریف-کو-نکالنے-کیلئے-جمہوری-آئین-ڈکٹیٹرشپ-کا-بنا-دیا-گیا-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org