QR CodeQR Code

پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا، ملیحہ لودھی

4 Oct 2017 00:28

جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارتی دھمکیاں نظرانداز نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ بھارت کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم پاکستان بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اقوام متحدہ کو بھارتی دھمکیاں نظرانداز نہیں کرنی چاہئیں کیونکہ بھارت کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، اگر ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت جاری رہی تو پاکستان بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دے گا۔


خبر کا کوڈ: 673985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673985/پاکستان-بھارتی-جارحیت-کا-بھرپور-جواب-دے-گا-ملیحہ-لودھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org