QR CodeQR Code

جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت اسپیشل کور کمانڈرز کی کانفرنس 7 گھنٹے بعد اختتام پذیر

4 Oct 2017 06:33

اسپیٹل کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ افغانستان پر بھی غور کیا گیا، اہم ملکی معاملات سمیت ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کابھی جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت اسپیشل کور کمانڈرز کی کانفرنس ختم ہوگئی۔ کانفرنس میں ملک کو درپیش چیلنجز اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں 7 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اسپیٹل کور کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے حالیہ دورہ افغانستان پر بھی غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں اہم ملکی معاملات سمیت ایل او سی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کابھی جائزہ لیا گیا۔ واضح رہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد آئی ایس پی آر کی جانب سے نہ ہی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی ٹویٹ آیا ہے۔ کور کمانڈر کانفرنس کی وجہ سے ملک میں غیر یقینی صورت حال پیدا ہوگئی تھی، جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی گراوٹ آئی، کور کمانڈر کانفرنس کے بعد پریس ریلیز نہ جاری ہونے سے غیر یقینی صورت حال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کور کمانڈر کانفرنسز معمول کی بات ہے، مگر کل کے واقعے کے بعد اس کی اہمیت مزید بڑھ گئی تھی تاہم پریس ریلیز جاری نہ کرنے کا فیصلہ بھی ایک اچھا فیصلہ ہے، کیوں کہ میڈیا پریس ریلیز کے مندرجات کو اپنے انداز کے ساتھ بیان کرتا ہے جس کی وجہ سے سول ملٹری تعلقات میں دراڑیں پڑ سکتی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 673992

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/673992/جنرل-قمر-جاوید-باجوہ-کی-زیرصدارت-اسپیشل-کور-کمانڈرز-کانفرنس-7-گھنٹے-بعد-اختتام-پذیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org