0
Wednesday 4 Oct 2017 19:53

پاراچنار، 13 محرم الحرام کے موقع پر 5 مختلف مقامات پر جلوسوں اور مجالس کا انعقاد

پاراچنار، 13 محرم الحرام کے موقع پر 5 مختلف مقامات پر جلوسوں اور مجالس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ آج 13 محرم الحرام کے موقع پر کرم ایجنسی کے 5 مختلف مقامات پر جلوسوں اور مجالس کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہر سال 13 محرم کو پاراچنار مرکزی امام بارگاہ سے مزار شہید عرفانی، زیڑان، کڑمان، ابراہیم زئی اور غربینہ میں جلوسوں اور مجالس کا اہتمام کیا جاتاہے۔ چنانچہ امسال بھی مرکزی امام بارگاہ سے مومنین سینہ کوبی کرتے ہوئے مزار شہید عرفانی پہنچ گئے۔ جہاں جلوس نے جلسے کی شکل اختیار کی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین موجود تھے۔ شرکاء سے مولانا مرتضیٰ نے خطاب کیا۔ واضح رہے کہ یہ جلوس کا آغاز جامع مسجد پاراچنار کے پیش امام شیخ نواز عرفانی کے شہادت کے بعد سے ہواہے۔

زیڑان میں بھی قبادشاہ خیل میں جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ اسکے علاوہ کڑمان میں فخرعالم بابا زیارت کو کڑمان کے دیگر دیہاتوں سے جلوس میں عزادار سینہ کوبی کرتے ہوئے پہنچ گئے۔ اسی طرح ابراہیم زئی لوئر کرم میں بھی 13ویں محرم الحرام کے موقع پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی۔ شرکاء سے علامہ سید عابد الحسینی اور مولانا مزمل حسین نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہدائے کربلا کے خدمت میں عقیدت کے پھول پیش کئے۔ انہوں نے کہاکہ شورکو میں ایف سی پر ہونے والے دھماکے کے خلاف ایف سی کی آپریشن اور خواتین تک کی تلاشی قبائل کی تہذیب کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکا حکومت سے وجہ پوچھا جائے گا۔ بصورت دیگر حکومت بالا تک اپنی آواز کو پہنچائیں گے۔ اسکے علاوہ حسب معمول لوئر کرم کے علاقہ غربینہ میں بھی مجلس کا اہتمام کیا گیا تھا، جس بھی ہزاروں کی تعداد میں مومنین شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاک فوج کیجانب سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 674204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش