0
Thursday 5 Oct 2017 05:47

سرگودہا، قومی احتساب بیورو کے تعاون سے کرپشن کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد

سرگودہا، قومی احتساب بیورو کے تعاون سے کرپشن کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یونیورسٹی آف سرگودھا میں قومی احتساب بیورو کے تعاون سے کرپشن کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد ساجد، ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیئرز اعجاز اصغر بھٹی، پرنسپل لاء کالج ڈاکٹر عثمان حمید سمیت فیکلٹی ممبران، اساتذہ اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نائب نے کہا کہ نیب کرپشن کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے، معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور سماجی استحکام کیلئے موثر احتساب کا نظام ناگزیر ہے، کرپشن کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ احتساب کا عمل خود سے شروع کیا جائے۔ ڈاکٹر عثمان حمید نے کہا کہ سیمینار کا مقصد کرپشن کے خاتمے کیلئے نوجوانوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا ہے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ سیمینار کے بعد آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں طلبا اور طالبات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 674289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش