0
Thursday 5 Oct 2017 16:21

اس وقت جمہوریت نہیں جاتی اُمرا کی بادشاہت کو خطرہ ہے، مخدوم احمد محمود

اس وقت جمہوریت نہیں جاتی اُمرا کی بادشاہت کو خطرہ ہے، مخدوم احمد محمود
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ آمریت کی گود میں پلنے والوں نے نااہل شخص کو اہل بنانے کیلئے جس طرح تمام جمہوری روایات کو پامال کیا ہے اس کی مثال ملنا محال ہے، میثاق جمہوریت کو روندنے والے آج کس منہ سے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی باتیں کر رہے ہیں، اس وقت جمہوریت کو نہیں جاتی اُمرا کی بادشاہت کو خطرہ لاحق ہے، جو عناصر ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے اور ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناکر ان کے خلاف جنگ کی تیاریوں پر مصروف عمل ہیں، جو کسی بھی صورت ملک و قوم کے مفاد میں نہیں انہیں اس عمل سے گریز کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، شوکت محمود بسرا، محمود حیات ٹوچی خان اجلاس میں موجود تھے۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ انتخابی اہلیت بل کی منظوری آئین سے متصادم ہے(ن) لیگ کی قیادت جس راہ پر چل پڑی ہے اس کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ پیپلزپارٹی حالات کی سنگینی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے وقت آنے پر فیصلے کیے جائیں گے، تاہم کسی بھی صورت(ن) لیگ کو کندھا فراہم نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس نے ہمیشہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور ہر بحران میں اس کے تقدس کی حفاظت کی ہے، آئندہ بھی سسٹم کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ نتاشہ دولتانہ نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کا جھانسہ دینے والے جھوٹے ہیں جنہوں نے قدم قدم پر عوام کو دھوکا دیا ہے، نواز اور شہباز کی تقریریں ان کے سیاسی منافقت کا آئینہ ہیں، خواجہ رضوان عالم اور شوکت محمود بسرا نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 674424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش