0
Thursday 5 Oct 2017 16:42

اقتدار سے محرومی نے نوازشریف کو حواس باختہ کر دیا ہے، اعجاز جنجوعہ

اقتدار سے محرومی نے نوازشریف کو حواس باختہ کر دیا ہے، اعجاز جنجوعہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس سکینڈل کے حوالے سے تاریخ ساز فیصلہ دے کر ملک میں حقیقی وپائیدار جمہوریت کی بنیاد رکھ دی ہے۔ عدالت عظمی کے اس تاریخ فیصلہ کے باوجود ہوس اقتدار میں مبتلا نااہل نواز شریف نے انتخابی اصلاحات کی آڑ میں جو آئین شکنی کی ہے اس کی جمہوری معاشروں میں مثال ملنا محال ہے، اقتدار سے محرومی نے نوازشریف کو حواس باختہ کر کے رکھ دیا ہے۔ نااہل نواز شریف اور اس کے حواریوں کا ٹولہ اب عوام کو مزید گمراہ نہیں کرسکے گا۔ قوم ان رہزنوں کو پہنچان گئی ہے کہ ان کے ٹیکسز پر عیاشیاں کرنے والوں نے عوام کا معیار زندگی بدلنے کی بجائے دیار اغیار میں دولتوں کے انبار لگالیے ہیں۔ انہوں نے کہا ضلعی دفتر میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری قوم کی امیدوں کا مرکز عمران خان ہے جو اس قوم و ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اعجاز حسین جنجوعہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے گزشتہ عام انتخابات 2013ء میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی دو دو نششتیں حاصل کر کے ملتان میں تاریخ ساز کامیابیاں حاصل کیں تاہم جن سیٹوں پر ناکامی ہوئی وہ بھی انتہائی کم مارجن سے رہی ہے۔ ضلع ملتان کے پارٹی عہدیداران روز اول سے پارٹی نظریہ کے فروغ کیلئے متحرک رہے ہیں۔ آج بھی تحریک انصاف ملتان دیگر اضلاع کے مقابلے میں تنظیم سازی کا عمل سب سے پہلے مکمل ہو رہا ہے۔ اس ضمن میں بہتر کارکردگی کو بنیاد بنا کر مخلص و فعال کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ ضلع ملتان کی سطح پر تمام ونگز کی تنظیم سازی کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچ چکا ہے۔ جن یونین کونسلوں کے تمام عہدیداروں کو بحال کیا جا رہا ہے ان کا جنوبی پنجاب کے ریجنل صدر اسحاق خاکوانی و ریجنل سیکرٹری جنرل عون عباس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش